لاہور(کرائم رپورٹر)نواں کوٹ پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے سٹی اڈا سے منشیات فروش کو گرفتار کرلیا پولیس کے مطابق نواں کوٹ پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے سٹی اڈا سے منشیات فروش لقمان کو گرفتار کرلیاملزم لقمان بس اڈوں پر منشیات فروخت کرتا تھا،ایس پی اقبال ٹائون بلال احمد کے مطابق ملزم کے قبضہ سے1کلو 400 گرام چرس برآمد کر لی گئی ۔پولیس نے ملزم لقمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیاایس پی اقبال ٹاؤن بلال احمد نے ایس ایچ اونواں کوٹ اور پولیس ٹیم کو شاباش دی منشیات فروشوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں عمل میں لائی جا رہی ہیں،