کالا ریچھ ،2جنگلی سوراور 20بٹیر بر آمد ، 7ملزم گرفتار

لاہور(کرائم رپورٹر)صوبہ میں جنگلی حیات کے جرائمز کیخلاف کارروائیوں کے دوران محکمہ نے صوبہ کے مختلف مقامات سلانوالی ، تونسہ اور مظفر گڑھ میں چھاپوں کے دوران غیرقانونی قبضہ میں ر کھاکالا ریچھ ، 2جنگلی سور ا ور 20بٹیرے بر آمد کرکے 7ملزموں کو گرفتار کرلیا۔ ترجمان کے مطابق سوشل میڈیا پر ریچھ کتے کی لڑائی پر مبنی وائرل ایک ویڈیو کی کھوج میں وائلڈلائف سٹاف سرگودھا نے سلانوالی میں چھاپے کے بعدغیرقانونی قبضہ میں رکھا کالا ریچھ بر آمد کرکیمالک کو گرفتار کرلیا۔مظفر گڑھ میں کتوں کے ساتھ جنگلی سورکے غیرقانونی شکار کرنے پر 3ملزموں کو گرفتار کرلیا گیا۔تونسہ بیراج پر خیبر پختونخوا سمگل کئے جانیوالے 20زندہ بٹیر،کتوں کیساتھ لڑائی کیلئے غیرقانونی قبضہ میں رکھے 2جنگلی سور بر آمد کئے گئے۔