اقصٰی، رابعہ اور ساتھی عاقب اسامہ پکڑے گئے،کے 4ہزار امریکی ڈالر اور 5لاکھ روپے نقدی برآمد
لاہور(کرائم رپورٹر)ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سید ذیشان رضا کی ہدایت پر جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے
انچارج انویسٹی گیشن تھانہ غالب مارکیٹ ناصر امین نے پولیس ٹیم کے ہمراہ بڑی کارروائی کرتے ہوئے متحرک چور گینگ کی خواتین سمیت 4ملزمان کوگرفتار کرلیا پولیس کے مطابقگرفتار ملزمان میں خواتین چور اقصٰی، رابعہ اور ان کے ساتھی عاقب اور اسامہ شامل ہیں انچارج انویسٹی گیشن ناصر امین کے مطابق ملزمان سے شہریوں کے چوری کیئے گے لاکھوں مالیت کے 4ہزار امریکی ڈالر اور 5لاکھ روپے نقدی برآمد لاکھوں مالیت کے15عدد موبائل فونز،14عدد لیپ ٹاپ اور ناجائز اسلحہ بھی برآمد کر لیاملزمان گھروں کی ریکی کرتے اور گھر والوں کی عدم موجودگی میں تالے توڑ کر نقدی اور قیمتی سامان چوری کرکے فرار ہو جاتے تھیملزمان نے دوران تفتیش شہر کے مختلف علاقوں میں متعدد وارداتوں کا انکشاف کیا ہیایس پی انویسٹی گیشن ماڈل ٹاؤن ڈاکٹر ایاز حسین،کے مطابق ملزمان کو جدید ٹیکنالوجی اور ہیومن انٹیلیجنس کی مدد سے گرفتار کیا گیاملزمان اب پولیس کی گرفت میں ہیں مضبوط چالان مرتب کرکے قرار واقعی سزا دلوائی جائیگی ڈی آئی جی انویسٹی سید ذیشان رضا کا کہنا ہے کہ عوام کے جان و مال کے تحفظ کیلیے انویسٹی گیشن پولیس لاہور ہر وقت کوشاں ہیں، جرائم پیشہ عناصر کے ساتھ آہنی ہاتھوں کیساتھ نمٹاجائیگاایس ایس پی انویسٹی گیشن محمد نوید کی طرف سے پولیس ٹیم کے لئے تعریفی اسناد کا اعلان کیا گیا