مہنگی گاڑیوں کے شیشے چرانے والا گروہ گرفت میں آ گیا

ملزم چوری شدہ شیشے مارکیٹ میں فروخت کر کے رقم تقسیم کر لیتے تھے 
لاہور (کرائم رپورٹر)گلبرگ پولیس نے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے کارروائی کرتے ہوئے دو رکنی گروہ کو گرفتار کر لیا ہے۔ ملزمان گلبرگ اور ملحقہ علاقوں سے مہنگی گاڑیوں کے سائیڈ شیشے چوری کرتے تھے۔ملزمان نے چوری شدہ مال کو مختلف مارکیٹوں میں فروخت کیا اور رقم تقسیم کر لی۔ پولیس نے ملزمان سے متعدد چوری شدہ شیشے، نقدی، پستول اور دیگر اوزار بھی برآمد کر لیے ہیں۔ ملزمان میں فیاض اور چاند شامل ہیں۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے انویسٹی گیشن کے لیے حوالے کر دیا۔ایس پی ماڈل ٹاؤن اخلاق اللہ تارڑ نے کہا کہ عوام الناس کے جان و مال کی حفاظت پولیس کی اولین ترجیح ہے۔