گینگ جیب تراشی، پرس اور موبائل چوری کی وارداتوں میں ملوث تھا
لاہور(کرائم رپورٹر)نواب ٹاؤن پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے شاپنگ سینٹرز اور پرہجوم بازاروں میں وارداتیں کرنے والے خواتین پرس چور گینگ کو گرفتار کر لیا پولیس کے مطابق یہ گینگ جیب تراشی، پرس اور موبائل فون چوری کی متعدد وارداتوں میں ملوث تھا۔گرفتار ملزمان کی شناخت کنول، نسیم اور پرویز کے نام سے ہوئی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان رش والے مقامات، بازاروں اور مالز میں شہریوں کو نشانہ بناتی تھیں اور خواتین کے پرسوں سے نقدی اور موبائل فون نکالنے میں مہارت رکھتی تھیں۔کارروائی کے دوران ملزمان کے قبضے سے 17 عدد چوری شدہ موبائل فونز، پرس، شناختی کارڈز، نقدی اور دیگر قیمتی اشیاء برآمد کر لی گئیں۔خواتین چور گینگ کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کے لیے انویسٹیگیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا ہے ایس پی صدر رانا حسین طاہر نے کامیاب کارروائی پر ایس ایچ او نواب ٹاؤن میاں تحسین اور ان کی پولیس ٹیم کو شاباش دی۔ اس موقع پر ایس پی صدر کا کہنا تھا کہ کرائم کنٹرول کرنا پولیس کی اولین ترجیحات میں شامل ہے اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں بلا تفریق جاری رہیں گی۔