ویرات کوہلی نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا

ویرات کوہلی نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا

ویب ڈیسک: بھارتی بیٹر ویرات کوہلی نے سوشل میڈیا پر اپنے پیغام کے ذریعے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا ہے۔

انہوں نے اپنے پیغام میں لکھا کہ ’’مجھے وائٹ جرسی پہنتے ہوئے 14 سال کا عرصہ گزر چکا ہے، اور یہ وقت تھا جب میں نے اس فارمیٹ سے ریٹائرمنٹ لینے کا فیصلہ کیا۔‘‘ کوہلی نے کہا کہ ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینا آسان فیصلہ نہیں تھا، لیکن انہوں نے اسے اپنے کیرئیر کا ایک قدرتی مرحلہ سمجھا۔ویرات کوہلی کی ٹیسٹ کرکٹ میں شاندار کارکردگی کو مدنظر رکھتے ہوئے ان کے مداحوں کی جانب سے انہیں مبارکباد کے پیغامات مل رہے ہیں، جبکہ بعض مداح افسردہ بھی ہیں کہ وہ مزید ٹیسٹ کرکٹ نہیں کھیلیں گے۔

واضح رہے کہ ویرات کوہلی نے اپنے ٹیسٹ کرکٹ کیریئر میں 123 میچز کھیلے ہیں اور ان میں 9230 رنز بنائے ہیں۔ ان رنز میں 30 سنچریاں اور 31 ففٹیز شامل ہیں۔ کوہلی نے اپنی کرکٹ کی دنیا میں ایک اہم مقام حاصل کیا اور بھارتی کرکٹ کی تاریخ میں اپنے نام کا سنہری حرف لکھا۔