ریس کورس پولیس نے معمر خاتون کے قتل میں ملوث ڈکیت گینگ گرفتار کر لیا
تفصیلات کے مطابق تین روز قبل لاہور کے علاقے زمان پارک میں دوران واردات ایک معمر خاتون جاں بحق ہو گئی تھی۔ ریس کورس پولیس نے اس واردات میں ملوث ڈکیت گینگ کو گرفتار کر لیا۔پولیس کے مطابق واردات کے دوران خاتون کے ساتھ چھینا جھپٹی کی گئی تھی، جس کے نتیجے میں وہ زمین پر گر کر سر پر شدید چوٹیں کھا کر جاں بحق ہو گئی۔
ڈی آئی جی آپریشنز کے ترجمان نے بتایا کہ نڈی ایس پی مزنگ، ایس ایچ او ریس کورس اور لٹن روڈ کے مشترکہ سربراہی میں ٹیم تشکیل دی گئی، جس نے 48 گھنٹوں کے اندر ملزمان کو گرفتار کر لیا۔گرفتار ملزمان نے خواتین کے ساتھ چھینا جھپٹی کی متعدد وارداتوں کا انکشاف بھی کیا ہے۔