پاکستان سمیت دنیا بھر میں پسند کی جانے والی معروف سوشل میڈیا انفلوئنسر پیاری مریم اچانک انتقال کر گئیں۔
ان کی نرم لہجہ، معصوم اندازِ گفتگو اور روزمرہ زندگی کی سادہ مگر دل کو چھو لینے والی ویڈیوز نے انہیں لاکھوں دلوں میں جگہ دی تھی۔پیاری مریم کی شادی انفلوئنسر احسن علی سے ہوئی تھی، اور وہ جڑواں بچوں کی ماں بننے والی تھیں۔ دورانِ حمل بھی وہ خوش مزاج رہیں اور اپنی مسکراہٹ سے مداحوں کے دل جیتتی رہیں۔ڈلیوری کے دوران پیچیدگیوں کے باعث ان کا انتقال ہوا، تاہم جڑواں بچے صحت مند اور حیات ہیں۔اہلِ خانہ نے مریم اور احسن کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے اس خبر کی تصدیق کی اور دعا اور پرائیویسی کی درخواست کی۔ مداح اور شوبز حلقے ان کے انتقال پر گہرے صدمے کا اظہار کر رہے ہیں اور انہیں محبت سے یاد کر رہے ہیں۔