احسن اقبال کامراد سعید کیخلاف ہرجانے کا کیس‘ محفوظ فیصلہ 20مئی کوسنایاجائیگا

اسلام آ باد(آن لائن)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد کی جانب سے وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کا رہنما پی ٹی آئی مراد سعید کے خلاف ہرجانے کے کیس کا محفوظ کردہ فیصلہ 20مئی کوسنایاجائیگا ۔ایڈیشنل اینڈ سیشن جج محمد شبیر بھٹی نے کیس کا فیصلہ محفوظ کیا تھاجو 20 مئی 2025 کو سنایا جائے گا۔