کراچی: ایم اے جناح روڈ پر پٹاخوں کی فیکٹری میں دھماکا، 2 ہلاک اور 25 زخمی

کراچی: ایم اے جناح روڈ پر پٹاخوں کی فیکٹری میں دھماکا، 2 ہلاک اور 25 زخمی

کراچی کے ایم اے جناح روڈ پر واقع پٹاخوں کی فیکٹری میں شدید دھماکے اور آتشزدگی کے واقعے کے بعد پریڈی تھانے میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

مقدمے میں قتل بالسبب، دھماکہ خیز مواد اور آتش گیر مادے کے سلسلے میں غفلت برتنے کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔مقدمے میں فیکٹری مالک حنیف اور محمد ایوب کو نامزد کیا گیا ہے۔ واقعہ کے دوران حنیف زخمی ہو کر اسپتال میں زیر علاج ہے، جبکہ عثمان نامی ملزم فرار ہو گیا ہے۔ دھماکے میں دو افراد، کاشف اور اسد جاں بحق ہو گئے، جبکہ 25 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ زخمیوں میں سے 12 افراد کی حالت شدید اور باقی کی معمولی نوعیت کی چوٹیں آئی ہیں۔کراچی پولیس اور متعلقہ ادارے واقعے کی تحقیقات کر رہے ہیں اور ہنگامی بنیادوں پر امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔