ایم اے جناح روڈ پر واردات کے بعد فرار ہونے والا ڈاکو شہری کی فائرنگ سے ہلاک، سی سی ٹی وی فوٹیج منظرِ عام پر

ایم اے جناح روڈ پر واردات کے بعد فرار ہونے والا ڈاکو شہری کی فائرنگ سے ہلاک، سی سی ٹی وی فوٹیج منظرِ عام پر

ایم اے جناح روڈ پر واردات کے بعد فرار ہونے والے ایک ڈاکو کو شہری نے فائرنگ کر کے مار گرایا۔

 واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سٹی ٹوئنٹی ون نے حاصل کر لی ہے۔فوٹیج میں موٹرسائیکل سوار دو ڈاکوؤں کو ایک شہری سے واردات کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ ملزمان نے ایک ڈیکوریشن کی دکان پر واردات کی کوشش کی اور شہری سے نئی موٹرسائیکل چھین کر فرار ہونے لگے۔فوٹیج کے مطابق جیسے ہی ملزمان فرار ہوئے، شہری نے اسلحہ نکالا اور فائرنگ شروع کر دی۔ فائرنگ کے نتیجے میں ایک ڈاکو چلتی موٹرسائیکل سے گولی لگنے پر گر کر ہلاک ہو گیا، جبکہ دوسرا ڈاکو زخمی ساتھی کو سڑک پر چھوڑ کر فرار ہو گیا۔واقعے کے دوران ایک راہگیر بھی زخمی ہوا، جسے طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔