کراچی کے علاقے ایم اے جناح روڈ پر واقع آتش بازی کے گودام میں دھماکے کے نتیجے میں 25 افراد زخمی ہو گئے۔
دھماکے سے گرد و نواح کی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے اور آگ بھڑک اٹھی، جس سے سیاہ دھواں محیط ہوگیا۔پولیس سرجن ڈاکٹر سمعیہ طارق کے مطابق زخمیوں میں سے 17 جناح اسپتال اور 8 سول اسپتال منتقل کیے گئے، جن میں 4 زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔ایس ایس پی ایسٹ فرخ رضا نے بتایا کہ دھماکا ڈسٹرکٹ ساؤتھ میں ہوا اور ایسٹ پولیس پریڈی پولیس امدادی کارروائیوں میں شامل ہے۔ امدادی کارکنوں اور فائر بریگیڈ کے عملے کو سہولتیں فراہم کی گئی ہیں، جبکہ آگ بجھانے کے لیے 3 فائر ٹینڈرز موقع پر پہنچ چکے ہیں۔