کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ کی کارکردگی پر آئی جی کی افسران کو شاباش ، اسناد تقسیم

لاہور (کرائم رپورٹر) وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کے محفوظ پنجاب ویڑن کے تحت کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ (سی سی ڈی) سنگین جرائم کی روک تھام کے لیے متحرک ہے۔ پنجاب بھر میں جرائم کی شرح میں نمایاں کمی دیکھی گئی ہے۔ انسپکٹر جنرل پنجاب پولیس ڈاکٹر عثمان انور نے سنٹرل پولیس آفس میں سی سی ڈی کے بہترین کارکردگی دکھانے والے افسران کو تعریفی اسناد سے نوازا۔ تقریب میں ایڈیشنل آئی جی سہیل ظفر چٹھہ، ڈی آئی جی عمرفاروق سلامت، ایس ایس پی آفتاب پھلروان، اور دیگر افسران کو شاباش دی گئی۔ آئی جی پنجاب نے کہا کہ سی سی ڈی نے قلیل مدت میں سنگین جرائم کی روک تھام میں شاندار کارکردگی دکھائی ہے اور اس کے انفراسٹرکچر اور ہیومن ریسورس کو مزید بہتر کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے افسران کو ہدایت کی کہ اشتہاری مجرمان اور گینگز کا مضبوط ڈیٹا بیس تیار کیا جائے تاکہ جرائم پر موثر قابو پایا جا سکے