گھروں، دکانوں اور غیر قانونی طور پر مقیم افراد کی تفصیلی چیکنگ کی گئی
لاہور (کرائم رپورٹر) ایس پی صدر رانا حسین طاہر کی نگرانی میں صدر ڈویڑن کے مختلف علاقوں میں سرچ اینڈ کومبنگ آپریشن کیا گیاکارروائی میں پولیس کے ساتھ دیگر سیکیورٹی فورسز کی بھاری نفری نے بھی حصہ لیاترجمان پولیس کے مطابق مختلف تھانہ جات کی حدود میں گھروں، دکانوں اور غیر قانونی طور پر مقیم افراد کی تفصیلی چیکنگ کی گئی۔ اہم اور حساس مقامات پر ناکے لگا کر سیکیورٹی کو ہائی الرٹ رکھا گیا جبکہ مشکوک افراد اور گاڑیوں کی مکمل بائیو میٹرک ویریفکیشن کی گئی جن شہریوں کی شناخت کی تصدیق نہ ہو سکی، ان کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔ ایس پی صدر رانا حسین طاہر نے کہا کہ امن و امان کی صورتحال بہتر بنانے کے لیے مؤثر اور مربوط اقدامات جاری ہیں۔