لاہور(کرائم رپورٹر)یومِ علیؓکے موقع پر ایس پی ڈولفن اسامہ امین چیمہ نے کربلا گامے شاہ کے سامنے سکیورٹی ڈیوٹی پر تعینات ڈولفن فورس کے جوانوں کے ہمراہ روزہ افطار کیا۔اس موقع پر انہوں نے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا اور ڈیوٹی پر موجود اہلکاروں کو ہر وقت الرٹ رہنے کی ہدایت کی۔ ترجمان ڈولفن کے مطابق ایس پی ڈولفن نے ڈولفن ٹیموں، سیکٹر انچارجز اور دیگر اہلکاروں کے ساتھ مل کر افطاری کی۔افطاری کے موقع پر شہریوں نے بھی ڈولفن اہلکاروں کے ساتھ شرکت کی اور پولیس کے اس اقدام کو سراہا۔ ایس پی ڈولفن اسامہ امین چیمہ کا کہنا تھا کہ لاہور پولیس کے افسران کا اپنے جوانوں کے ہمراہ افطاری کرنا ایک خوش آئند عمل ہے، جس سے فورس کا مورال بلند ہوتا ہیانہوں نے مزید بتایا کہ ڈولفن ٹیمیں رمضان المبارک کے دوران نمازِ تراویح، سحر اور افطار کے اوقات میں شہر بھر میں مکمل پٹرولنگ پر موجود رہتی ہیں تاکہ شہریوں کو محفوظ ماحول فراہم کیا جا سکے۔ایس پی ڈولفن نے ڈولفن ٹیموں کو سہولت بازاروں میں بھی خصوصی پٹرولنگ کی ہدایت جاری کی ہے تاکہ رش کے دوران شہریوں کی سکیورٹی کو یقینی بنایا جا سکے۔