ینئیر افسران کا سڑکوں پر ٹریفک وارڈنز کے ہمراہ روزہ افطار

فورس کے ہمراہ روزہ افطار کرکے دلی سکون اور تسکین ملتی ہے: ڈاکٹر اطہر وحید
لاہور(کرائم رپورٹر)سی ٹی او لاہور کی ہداہت پر سٹی ٹریفک پولیس کے سینئیر افسران نے سڑکوں پر ٹریفک وارڈنز  کے ہمراہ روزہ افطار کیاترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق ایس پی ہیڈ کوارٹرز منصور الحسن نے لبرٹی کے مقام پر فیلڈ ڈیوٹی کے ہمراہ روزہ افطار کیاسی ٹی او لاہور کی ہدایت پر ڈویڑنل اور سرکل افسران کی وارڈنز کے ہمراہ چوکوں میں افطاری کی   ساتھ ساتھ عبادت بھی کررہے ہیں،ایس پی ہیڈ کوارٹرز منصور الحسن کے مطابق ہم سڑکوں پرموجود ھیں، شہری روزہ گھروں میں افطار کریں،ہمارا مقصد شہریوں کیلئے آسانیاں پیدا کرنا ہے،سی ٹی او ڈاکٹر اطہر وحید کی ہدایات پر تمام افسران فیلڈ ڈیوٹی کے ساتھ روزہ افطار کر رھے ہیں۔فورس کے ہمراہ روزہ افطار کرکے دلی سکون اور تسکین ملتی ہے،رمضان کے دوران ٹریفک پولیس لاھور سڑکوں پر اپنی ڈیوٹی جانفشانی سے سر انجام دیتی رہے گی۔سی ٹی او لاھور کی ہدایات کے مطابق رمضان کے دوران پیشہ ور بھکاریوں کے خلاف ایکشن جاری رھے گا۔