ایس پی ڈولفن شاہ میر خالد کی جوانوں کیساتھ افطاری

 شاہ میر خالد کی  جوانوں کے ساتھ غیر رسمی گفتگو, بچپن کی یادیں تازہ کیں
 لاہور(کرائم رپورٹر)ایس پی ڈولفن شاہ میر خالد کا جوانوں کیساتھ افطاری کا سلسلہ جاری ہیایس پی ڈولفن 196 ایچ ماڈل ٹائون پہنچ گئے،جوانوں کیساتھ افطاری کی۔ایس پی ڈولفن نے ڈولفن اورایلیٹ کے جوانوں کے ساتھ روزہ افطار کیا۔جوانوں سے ملنے کا مقصد ٓن کا مورال و توازن کو برقرار رکھنا ہے۔ایس پی ڈولفن شاہ میر خالد نے کہا کہ خوشگوار ماحول میں باہمی روابط، میل جول و آزادانہ تبادلہ خیالات کے مواقع ملتے ہیںایسے مواقعوں پر جوانوں سے بہتر پولیسنگ  پر تبادلہ خیال ممکن ہوتا ہے ڈولفن سکواذ کے تمام سپروائزری آفیسرز اپنے اپنے جوانوں کیساتھ فیلڈ میں افطاری کریںڈولفن سکواڈ کے ڈیوٹی پر سحری و افطاری کرنے والے جوان لائق تحسین ہیں۔ایس پی ڈولفن شاہ میر خالد کی  جوانوں کے ساتھ غیر رسمی گفتگو, بچپن کی یادیں تازہ کیں۔ایس پی ڈولفن شاہ میر خالد نے کہا کہ پولیس ایک فیملی ہے، مشکل وقت میں ہیمشہ آپ کے ساتھ کھڑا ہوں۔