لاہور(کرائم رپورٹر)ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے لبرٹی چوک میں جوانوں کے ساتھ روزہ افطار کیا۔اس موقع پرفرینڈلی پٹرولنگ یونٹ ودیگر اہلکار بھی موجودتھے۔فیصل کامران نے جوانوں سے ملاقات کی اور ان کی حوصلہ افزائی کی۔ڈی آئی جی آپریشنزنے کہا کہ موجودہ ملکی صورتحال کے پیش نظر تمام افسران وجوان مکمل چوکس رہیں اورشاپنگ کیلئے آئے شہریوں کا تحفظ یقینی بنائیں۔ناکوں،اہم تنصیبات پر تعینات جوان بلٹ پروف جیکٹ کا استعمال یقینی بنائیں۔ فیصل کامران نے کہا کہ تمام افسران فیلڈ میں روزہ افطار کرکے جوانوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔پولیس جوان شہر کی حفاظت کے لیے ہر وقت تیار ہیں۔فیلڈ میں روزہ رکھنے، فیلڈ میں ہی کھولنے والے جوان قابل تحسین ہیں۔انہوں نے کہا کہ روزہ کے ساتھ ساتھ ڈیوٹی بھی فرض کی طرح ادا کرتے ہیں۔سحری و افطاری پر سیکورٹی کے بہترین
انتظامات یقینی بنا رہے ہیں۔