ملزم رمضان کے ساتھیوں نے پولیس ٹیم پر حملہ کر دیا تھا،لاش مردہ خانے منتقل
ہلاک ہونے والا ملزم اقدام قتل، ڈکیتی، منشیات فروشی اور دیگر سنگین جرائم میں ملوث تھا
لاہور(کرائم رپورٹر)کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ (سی سی ڈی) کے مطابق ایک مبینہ مقابلے کے دوران زیر حراست ملزم ہلاک ہو گیا۔پولیس حکام کے مطابق سی سی ڈی ٹیم ملزم کو ریکوری کے لیے چوہنگ کے علاقے میں لے جا رہی تھی کہ اس دوران گھات لگائے ملزم رمضان کے ساتھیوں نے پولیس ٹیم پر حملہ کر دیاملزم کے ساتھیوں کی جانب سے کی گئی مبینہ فائرنگ کی زد میں آ کر زیر حراست ملزم ہلاک ہو گیا جبکہ حملہ آور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے پولیس کے مطابق فرار ملزمان کی گرفتاری کے لیے خصوصی ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے اور مختلف مقامات پر چھاپے مارے جا رہے ہیں ہلاک ہونے والا ملزم اقدام قتل، ڈکیتی، منشیات فروشی اور دیگر سنگین جرائم میں ملوث تھاپولیس نے ملزم کی لاش کو قانونی کارروائی کے بعد پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانے منتقل کر دیا ہے