زیر حراست ملزم مبینہ تشددسے ہلاک

تھانہ مصطفی آباد میں ملزم ارشد مسیح پر شراب کا مقدمہ درج ، دل کا مریض تھا، اچانک طبیعت خراب ہوئی
 لاہور(کرائم رپورٹر)لاہور کے تھانہ مصطفی آباد پولیس کی زیر حراست ملزم ارشد مسیح مبینہ پولیس تشدد کے باعث ہلاک ہو گیا ،پولیس نے لاش پوسٹمارٹم کیلئے منتقل کر کے قانونی کارروائی کا آغاز کردیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم ارشد مسیح پر شراب کا مقدمہ درج تھا اور وہ دل کا مریض تھا ،اسے اچانک طبعیت خراب ہونے پر علاج معالجہ کیلئے فوری سروس ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اس کی موت کی تصدیق کر دی۔پولیس کا کہنا کہ اس حوالیسے مزید کارروائی پوسٹمارٹم رپورٹ آنے پر عمل میں لائی جائے گی۔