پاکستان اور آئی ایم ایف مذاکرات میں حوصلہ افزا پیش رفت

پاکستان اور آئی ایم ایف مذاکرات میں حوصلہ افزا پیش رفت

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان جائزہ مذاکرات اختتام پذیر ہو گئے ہیں۔

آئی ایم ایف نے پاکستان کے ساتھ 25 فروری سے 11 مارچ تک ہونے والے مذاکرات کا اعلامیہ جاری کیا ہے۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پاکستان نے اصلاحات اور ماحولیاتی شعبے میں قابلِ تعریف پیشرفت دکھائی ہے، تاہم 7 ارب ڈالر کے ایکسٹینڈڈ فنڈ فیسیلٹی (EFF) پروگرام کے تحت اسٹاف لیول معاہدہ نہیں ہو سکا۔آئی ایم ایف نے اعلامیے میں مزید کہا کہ مذاکرات کے دوران حوصلہ افزا پیش رفت ہوئی، پاکستان نے اصلاحاتی ایجنڈے پر اچھا کام کیا اور ماحولیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے اقدامات بھی مثبت رہے۔ پروگرام پر عمل درآمد مجموعی طور پر وعدوں کے مطابق رہا، مالیاتی خسارے کو کم کرنے اور پبلک فنانس کو مضبوط بنانے پر بات ہوئی۔

توانائی کے شعبے میں اصلاحات اور کارکردگی بہتر بنانے کے اقدامات پر بھی بات چیت ہوئی۔ ساتھ ہی سماجی تحفظ، صحت اور تعلیم کے اخراجات بڑھانے، اور مہنگائی کو قابو میں رکھنے کے لیے سخت مانیٹری پالیسی برقرار رکھنے پر بھی مذاکرات ہوئے۔مذاکرات کے دوران مشرق وسطیٰ میں جاری جنگ کے اقتصادی اثرات اور پاکستان پر اس کے اثرات بھی زیر بحث آئے۔ آئی ایم ایف نے اعلامیے میں کہا کہ آئندہ چند دنوں میں بات چیت کو حتمی شکل دی جائے گی۔