پاکستان اور چین کا تعاون: زراعت، تعلیم اور سبز ترقی میں نئی پیش رفت، تین اہم ایم او یوز پر دستخط

پاکستان اور چین کا تعاون: زراعت، تعلیم اور سبز ترقی میں نئی پیش رفت، تین اہم ایم او یوز پر دستخط

اسلام آباد: پاکستان اور چین نے زرعی، تعلیمی، اور سبز ترقیاتی منصوبوں میں تعاون کو مزید مستحکم کرنے کے لیے تین اہم مفاہمتی یاداشتوں (MOUs) پر دستخط کیے ہیں۔

 ان یاداشتوں کے تحت دونوں ممالک اقتصادی ترقی، نئی ملازمتوں کے مواقع اور جدید ٹیکنالوجی کے تبادلے پر توجہ مرکوز کریں گے۔ایس آئی ایف سی (SIFC) کے تعاون سے یہ منصوبے چین کی سرمایہ کاری کے ذریعے پاکستان میں نافذ کیے جائیں گے۔ زراعت کے شعبے میں جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے پیداوار میں اضافہ اور جدت متوقع ہے۔تعلیمی شعبے میں تعاون کے ذریعے پاکستانی نوجوانوں کو جدید تعلیمی وسائل اور سکالرشپ کی فراہمی ممکن ہوگی، جبکہ سبز ترقیاتی منصوبے ماحولیاتی تبدیلیوں کا مقابلہ کرنے اور مستحکم اقتصادی ترقی کی راہ ہموار کرنے میں معاون ثابت ہوں گے۔یہ اقدامات پاکستان اور چین کے درمیان دیرپا اقتصادی تعلقات کو مزید مضبوط کریں گے اور مختلف شعبوں میں ترقی کے نئے مواقع فراہم کریں گے۔