چیچہ وطنی(خصوصی رپورٹ)ڈی پی او ساہیوال رانا طاہر رحمان خان کی ہدایت پر پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ایک منشیات فروش سے 1200 گرام چرس ،جبکہ دوسرے منشیات فروش کے قبضہ سے 1050 گرام ہیروئن بر آمد کرکے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرکے پابندسلاسل کردیا۔