2ہزار کلو مردہ مرغیاں 500لٹر جعلی دودھ تلف

لاہور(خصوصی رپورٹ)آپریشن کے دوران 9 ہزار720 لٹر آئل ضبط،2 ہزار200 کلو مردہ مرغیاں اور 500 لٹر ملاوٹی دودھ تلف کر دیا گیا۔ترجمان کے مطابق سپلائر گاڑی سے مردہ مرغیاں برآمد ہوئیں، موقع پر مقدمہ درج کر کے گاڑی کو قبضے میں لے لیا گیا۔ شاہ فرید سبزہ زار میں واقع ملک شاپ کو سیل کر دیا گیا، جہاں سے500 لٹر ملاوٹی دودھ برآمد ہوا۔ دودھ کے نمونے کیٹیسٹ فیل قرار پائے، جس پر دکاندار کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی گئی۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے کہا کہ دودھ کا معیار مقررہ فوڈ سیفٹی سٹینڈرڈز پر پورا نہیں اترتا تھا۔