30 ہزار 239 اہلکار تعینات، حساس جلوسوں اور مجالس کی مسلسل نگرانی جاری
لاہور(کرائم رپورٹر) ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران کے مطابق لاہور کے مختلف مقامات پر نکالے جانے والے 8 جلوسوں کی سکیورٹی کے لیے خصوصی پلان مرتب کیا گیا ہے، جبکہ 399 مجالس کے سکیورٹی انتظامات بھی مکمل کر لیے گئے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ جلوسوں اور مجالس کی حفاظت کے لیے 3 ہزار 239 افسران و اہلکار سکیورٹی ڈیوٹی انجام دے رہے ہیں۔ خواتین کی مجالس میں سکیورٹی یقینی بنانے کے لیے لیڈی پولیس اہلکار بھی تعینات کی گئی ہیں۔حساس مجالس اور جلوسوں کی مسلسل مانیٹرنگ کی جا رہی ہے تاکہ امن و امان کی صورتحال برقرار رکھی جا سکے۔ انہوں نے شہریوں کے تعاون کو امن کے قیام کے لیے کلیدی قرار دیتے ہوئے اپیل کی کہ عوام باہمی ہم آہنگی اور بھائی چارے کی فضا برقرار رکھ کر پولیس کی معاونت کریں۔