بھاری رشوت وصولی کاالزام ، ایف آئی اے کا اعلیٰ پولیس افسروں کوخط
لاہور (کرائم رپورٹر )ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کی جانب سے لکھے گئے خط میں کہا گیا کہ پولیس والے ایف آئی اے کا روپ دھار کر کال سنٹرزپر چھاپے مار رہے ہیں اور وہاں سے بھاری رشوت وصول کرتے ہیں، ایف آئی اے افسروں نے پہلے سی سی پی او کو آگاہ کیا، کارروائی نہ ہونے پر اپنے اعلیٰ افسروں کو خط لکھ دیا ہے، پولیس والیکال سنٹرز سے لوگوں کو اٹھا کر لے جاتے ہیں، متاثرین کے اہل خانہ ڈھونڈنے ایف آئی اے آفس پہنچ جاتے ہیں۔پولیس کا ایک خاص ونگ ان کارروائیوں میں ملوث ہے جو ایف آئی اے کے نام پر کال سنٹرز پر چھاپے مار کر لوگوں کو پکڑتا ہے اور پھر بھاری رشوت لے چھوڑدیتا ہے۔