کال سنٹرز کے ذریعے بڑے پیمانے پر مبینہ فراڈ کا انکشاف

 20سے زائد کال سنٹرز پر کارروائی میں اہم ریکارڈ قبضے میں لے لیا گیا
 کال سنٹرنیٹ ورک کے ذریعے شناختی ومالی معلومات کا  غلط استعمال کیا جاتا تھا
اسلام آباد (آئی این پی) این سی سی آئی اے کرپشن اسکینڈل میں پیشرفت سامنے آئی ہے ، کال سینٹرز کے ذریعے بڑے پیمانے پر مبینہ فراڈ کا انکشاف ہوا ہے،  راولپنڈی،اسلام آباد میں 20 سے زائد کال سنٹرزپرکارروائی میں اہم ریکارڈ قبضے میں لے لیا گیا۔ذرائع کے مطابق متعلقہ ادارے کے 2 ڈائریکٹرز،3 ڈپٹی ڈائریکٹرز، 2 انسپکٹرز کال سنٹر فراڈ میں مبینہ طور پر ملوث پائے گئے، تحقیقاتی اداروں نے کال لاگز،فنانشل ٹرانزیکشنز اور اہم ای میل ریکارڈ حاصل کر لئے، کال سنٹرنیٹ ورک کے ذریعے شناختی ومالی معلومات کا مبینہ غلط استعمال کیا جاتا تھا