ڈانس پارٹیوں پرچھاپے خواتین سمیت 56گرفتار

پولیس نے نجی فارم ہائوس اورایک ہوٹل پرچھاپے کے دوران ملزمان سے شراب اوردیگر نشہ آور اشیاء برآمد کرلیں
لاہور(کرائم رپورٹر)پولیس نے نجی فارم ہائوس اورپرائیویٹ ہوٹل میں ڈانس پارٹی پر چھاپا مارکر خواتین سمیت 56افراد کو گرفتارکرکے ان سے شراب اوردیگر نشہ آور اشیاء برآمد کرلیں۔تفصیل کے مطابق برکی پولیس نے خفیہ اطلاع پر نجی فارم ہاؤس میں کارروائی کرتے ہوئے 8 لڑکیاں سمیت 26 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق برکی پولیس نے خفیہ اطلاع پر نجی فارم ہاؤس میں کارروائی کرتے ہوئے 8 لڑکیاں سمیت 26 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ایس ایچ او برکی محمد رضا کے مطابق ملزمان ہنزہ فارم ہاؤس میں لڑکے، لڑکیاںفحش گانوں پر ڈانس اور شیشہ پارٹی میں مصروف تھے ۔ملزمان نے پولیس پارٹی کو دیکھ کر سخت مزاحمت اور کار سرکار میں مداخلت کی ۔ملزمان میں موسیٰ بٹ، حسین، عاصم، زین، عمر، دانش،قاسم، وقار صغیر، سلمان، آمنہ، کرن، ردا، مہرین، سونیا، ثانیہ وغیرہ شامل ہیں۔ ملزمان سے شراب، بیر کین، حقہ، شیشہ فلیور ڈبہ، ساؤنڈ لائیٹ میکسر، لیپ ٹاپ، سائونڈ سسٹم برآمد کرلیا گیا۔ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرکے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا۔گلبرگ پولیس نے نجی ہوٹل میں پارٹی پر چھاپہ مار کر  خواتین سمیت 30سے زائد افراد کوحراست میں لے لیا۔ایس ایچ اوگلبرگ تیمور عباس کے مطابق ملزمان کے قبضہ سے اسلحہ، شراب اور دیگر غیر قانونی اشیاء برآمد کی گئی۔ گرفتار ملزمان میں معظم، نوید،علی رضا، زورش،حمادالدین،عمر،کرن ،سحرش،شان، طیب،عروج،نسیم، ساجد،اسماء ،فیصل، شیلا وغیرہ شامل ہیں۔ ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش کے لیے انویسٹی گیشن کے حوالے کر دیا گیا۔15  کی کال اور اشتہاری کی اطلاع پر پولیس نے نجی ہوٹل میں چھاپا مارا،ملزمان شراب نوشی میں مصروف تھے ۔