خاتون سمیت 3 نوسرباز گرفتار

لاہور(کرائم رپورٓر)فیصل ٹاؤن پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے انٹرنیشنل شہریت ظاہر کرکے نوسربازی میں خاتون سمیت 3 افراد پر مشتمل نوسرباز گروپ کو گرفتار کرلیا پولیس کے مطابق ملزمان کو جدید ٹیکنالوجی سے ٹریس کرکے حراست میں لیا گیاملزمان نے 3 دن قبل امجد نامی شخص کو ورغلا کر 13 ہزار سعودی ریال ہتھیائے تھے ملزمان انٹرنیشنل شہریت کا بہانا کرتے اور شہریوں سے نامعلوم اڈریس کا پوچھتے تھیملزمان موقع پاکر شہریوں سے نوسربازی کرکے رفوچکر ہو جاتے تھے،ملزمان سے لوٹے گئے سعودی ریال اور 11 لاکھ پاکستانی روپے برآمد کر لئے گئے ہیں ملزمان کے زیر استعمال گاڑی بھی پولیس تحویل میں لے لی گئی، ملزمان میں خاتون شرف بی بی شہباز اور سمیر شامل ہیں پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید کارروائی شروع کردی ایس پی ماڈل ٹاؤن اخلاق اللہ کا کہنا ہے کہ جرائم پیشہ عناصر کیخلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری ہیں