پنجاب پولیس:15 افسروں کے تقرر و تبادلے

 12 ڈی ایس پیز اور 3 ایس پیز کے عہدوں پر نئے افسر تعینات کیے گئے ،عبدالرحیم اے آئی جی ویلفیئر مقرر
لاہور (کرائم رپورٹر)آئی جی ڈاکٹر عثمان انور نے پنجاب پولیس میں15 افسروں کے تقرر و تبادلے کر دیئے۔ 12 ڈی ایس پیز اور 3 ایس پیز کے عہدوں پر نئے افسر تعینات کیے گئے ہیں۔ عبدالرحیم شیرازی کو اے آئی جی ویلفیئر سی پی او پنجاب ، فاروق بھٹہ کو ایس پی سپیشل برانچ گوجرانوالہ ،خالد محمود تبسم کو ایس پی انویسٹی گیشن ننکانہ صاحب، ارشد محمود کو ایس ڈی پی او ٹیکسلا راولپنڈی، سرفراز احمد کو ایس ڈی پی او سوہاوا جہلم، آصف رحیم کو ایس ڈی پی او ٹوبہ ٹیک سنگھ،زاہد علی کو ڈی ایس پی بٹالین فور پی سی فیصل آباد، عمران صدیق کو ڈی ایس پی انویسٹی گیشن وہاڑی، طاہر بشیر کو ڈی ایس پی سکیورٹی لاہور ہائیکورٹ،ایم اکرم کو ایس ڈی پی او شورکوٹ ، احسان ظفر کو ایس ڈی پی او لالہ موسیٰ، ملک عطا اللہ کو ڈی ایس پی سیالکوٹ، کلیم احمد کو ڈی ایس پی پی ایچ پی بہاولپور ،مبشر انور کو ڈی ایس پی انویسٹی گیشن جہلم اور ندیم ملک کا تبادلہ کرکے ڈسٹرکٹ آفیسر سپیشل برانچ راولپنڈی تعینات کیا گیا ہے۔