پنجاب : 11 افسروں کے تقرر و تبادلے

لاہور(  کرائم  رپورٹر)پنجاب حکومت نے 11 افسروں کے تقرر و تبادلے کر دئیے۔محمد زنیر کو اسسٹنٹ کمشنر راولپنڈی تعینات کردیا گیا۔عمران رسول کو اسسٹنٹ کمشنر سرگودھا،فرخ محمود کو اسسٹنٹ کمشنر گوجرانوالہ، جاوید احمد کو اسسٹنٹ کمشنر فیصل آباد ،عمران رفیق کو اسسٹنٹ کمشنر ڈیرا غازی خان،تمسیل عباس نقوی کو اسسٹنٹ کمشنر بہاولپور، صغیر احمد کو اسسٹنٹ کمشنر گوجرانوالہ، ارسلان سکندر کو اسسٹنٹ کمشنر راولپنڈی،ظفر اقبال کو اسسٹنٹ کمشنر ملتان تعینات کر دیا گیا۔جواد ملک کو سب رجسٹرار اربن 1 راولپنڈی کا اضافی چارج جبکہ کفایت اللہ کو سب رجسٹرار ملتان سٹی کا اضافی چارج تفویض کر دیا گیا۔محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔