لاہور (کرائم رپورٹر )آئی جی پنجاب نے 4 پولیس افسروں کے تقرر و تبادلے کے احکامات جاری کر دئیے، ڈی ایس پی آرگنائزڈ کرائم سیالکوٹ جمیل احمد کو ایس ڈی پی او صدر، منڈی بہاؤالدین تعینات کر دیا گیا ہے، ایس ڈی پی او صدر منڈی بہاؤالدین سید حسنات حسین شاہ کو سنٹرل پولیس آفس رپورٹ کرنے کے احکامات جاری کر دئیے گئے، ڈی ایس پی سکیورٹی-I، اسپیشل برانچ، گورنر ہاؤس لاہور سعید انور کو ایس ڈی پی او پھالیہ، منڈی بہاؤالدین اور مہدی حسن کو ڈی ایس پی سکیورٹی-I، سپیشل برانچ گورنر ہاؤس لاہور تعینات کر دیا گیا ہے۔