بین الاقوامی کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے پاکستان کی مقامی اور غیر ملکی کرنسی ریٹنگ Caa2 سے بڑھا کر Caa1 کر دی، جبکہ کریڈٹ آؤٹ لک کو "مثبت" سے "مستحکم" میں تبدیل کر دیا۔
یہ پیش رفت بیرونی زرمبادلہ ذخائر میں بہتری، قرض ادائیگی کی صلاحیت میں اضافہ اور آئی ایم ایف پروگرام کے تحت مالیاتی اصلاحات میں پیش رفت کا اعتراف ہے۔موڈیز کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر میں اضافہ اور ٹیکس دائرہ کار کو وسعت دینے کی صلاحیت اس اپ گریڈ کا اہم سبب ہیں۔ آئی ایم ایف کے ساتھ جاری اصلاحاتی اقدامات اور مالیاتی استحکام کی پالیسیوں نے عالمی سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ کیا ہے۔حکام کے مطابق اسپیشل انویسٹمنٹ فیسلیٹیشن کونسل (SIFC) کی کاوشوں نے بھی معیشت پر عالمی اعتماد کی بحالی میں کلیدی کردار ادا کیا ہے۔ موجودہ اپ گریڈ اس بات کا عکاس ہے کہ پاکستان اپنی معیشت کو پائیدار ترقی کی راہ پر گامزن کرنے میں کامیاب ہو رہا ہے۔