عالمی کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے پاکستان کی کریڈٹ آؤٹ لک کو مثبت سے مستحکم کرتے ہوئے سی ڈبل اے ون کر دیا ہے۔
پاکستان کی مقامی اور غیر ملکی کرنسی کی کریڈٹ ریٹنگ اس سے قبل سی ڈبل اے ٹو تھی۔موڈیز نے پاکستان کی ریٹنگ میں بہتری کی وجوہات میں بہتر بیرونی پوزیشن اور آئی ایم ایف پروگرام کے تحت جاری ریفارمز کو قرار دیا ہے۔ ایجنسی نے توقع ظاہر کی ہے کہ پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر بڑھتے رہیں گے اور ملک کو اپنی معیشتی مضبوطی کے لیے آفیشلز پارٹنرز کی ضرورت رہے گی۔یہ اپ گریڈ پاکستان کے عالمی مالیاتی موقف کو مستحکم کرنے اور سرمایہ کاری کے لیے مثبت اشارہ فراہم کرتا ہے۔