صدر پیوٹن کو یوکرین کے مسئلے پر مذاکرات کی میز پر آنا چاہیے،صحافیوں سے گفتگو
واشنگٹن (آئی این پی ) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ روسی صدر پیوٹن یوکرین مسئلے پر مذاکرات کی میز پر نہ آئے تو ممکن ہے روس پر پابندیاں عائد کروں جبکہ چین کے صدر سے بھی کہا ہے کہ یوکرین کا مسئلہ حل کرنے میں مدد کریں۔ واشنگٹن میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ روسی صدر پیوٹن کو یوکرین کے مسئلے پر مذاکرات کی میز پر آنا چاہیے۔پیوٹن مذاکرات کی میز پر نہ آئے تو ممکن ہے روس پر پابندیاں عائد کروں۔ٹرمپ نے کہا کہ یورپی یونین کو یوکرین پر زیادہ اخراجات کرنے چاہئیں ،چین کے صدر سے بھی کہا ہے یوکرین کا مسئلہ حل کرنے میں مدد کریں۔ امریکی صدر نے کہا کہ چین پر یکم فروری سے 10 فیصد ٹیرف عائد کرنے کا سوچ رہے ہیں۔