ناران، دریا میں ویڈیو بنانے کی کوشش سیاحوں کو مہنگی پڑگئی، گاڑی دریا میںبہہ گئی

مانسہرہ(آئی این پی) سیر کیلئے ناران آنے والے دوستوں کو دریائے کنہار ناران میں ویڈیو بنانا مہنگا پڑ گیا۔پولیس کے مطابق ویڈیو بنانے کیلئے دوستوں نے گاڑی دریا سے گزارنے کی کوشش کی، دریا میں پانی کے تیز بہا ئو کی وجہ سے گاڑی بہہ گئی۔پولیس کا کہنا ہے کہ ریسکیو ٹیم نے بروقت کارروائی کرکے چاروں دوستوں کو بچالیا