انقرہ (آئی این پی )ترکیہ کے حمایت یافتہ شامی باغیوں نے کردوں کے زیرِ قبضہ علاقہ چھیننے کے چند دن بعد شمالی منبج کے علاقے پر حملہ کیا جس میں کم از کم 26 باغی ہلاک ہو گئے۔ترکیہ کے حامی باغیوں نے گذشتہ ہفتے کردوں کے زیرِ قبضہ تل رفعت انکلیو پر دوبارہ قبضہ کر لیا تھا۔ اس سے چند دن قبل باغیوں نے حکومت کے زیرِ قبضہ علاقوں میں داخل ہو کر اہم شہروں پر قبضہ کر لیا تھا اور پھر دمشق پہنچ گئے۔