لیگی رہنماؤں تنویر الحق اوررضا حبیب نے الیکشن کمیشن سے فارم وصول کرلیا‘مکمل کر کے آج جمع کرایا جائیگا
لاہور (عدنان ملک سے )۔باوثوق ذرائع کے مطابق سینیٹ میں سینیٹر عرفان صدیقی مرحوم کی وفات پر خالی ہونے والی سیٹ پر پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما اور سابق وفاقی وزیر عابد شیر علی کو کنفرم کر دیا گیا ہے گزشتہ روز پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنماؤں تنویر الحق بخاری،رضا حبیب نے الیکشن کمیشن آف پاکستان سے فارم وصول کیا اور اسے فل کر کے آج جمع کرا دیا جائے گا ذرائع کے مطابق وزیراعظم سیکریٹریٹ نے عابد شیر علی کو سینٹ کے لیے کاغذات جمع کرانے کی ہدایت کی ہے