واشنگٹن (آئی این پی )ایلون مسک نے برطانوی عوام کو ظالمانہ حکومت سے آزادی دلوانے سے متعلق ایکس صارفین سے رائے طلب کرلی۔امریکی ارب پتی اور سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس کے مالک ایلون مسک نے سوال اٹھایا ہے کہ کیا امریکا کو برطانیہ کے عوام کو ان کی ظالمانہ حکومت سے آزاد کرانا چاہیے؟یہ ایکس پول مسک اور برطانوی حکومت کے اعلیٰ عہدیداروں کے درمیان بڑھتی ہوئی تلخی کے بعد سامنے آیا ہے۔ ۔ایلون مسک، جو نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مشیر بھی ہیں، نے برطانوی حکومت کے حوالے سے سخت بیانات دیے ہیں جس سے فریقین کے درمیان لفظی جنگ شروع ہوگئی۔