آریانا گرانڈے کا وائٹ ہاؤس کو اپنی موسیقی استعمال کرنے سے روکنے کا مطالبہ

آریانا گرانڈے کا وائٹ ہاؤس کو اپنی موسیقی استعمال کرنے سے روکنے کا مطالبہ

امریکی پاپ اسٹار آریانا گرانڈے نے وائٹ ہاؤس کو اپنی موسیقی استعمال کرنے سے روک دیا ہے۔

وائٹ ہاؤس کی جانب سے امیگریشن پالیسیوں کی تشہیر کے لیے ایک سوشل میڈیا ویڈیو میں ان کا گانا استعمال کیا گیا تھا، جس میں اہلکاروں کو افراد کو ہتھکڑیاں لگا کر حراستی مراکز میں لے جاتے ہوئے دکھایا گیا۔اس پر ردِعمل دیتے ہوئے آریانا گرانڈے نے کہا کہ انہیں یا ان کی موسیقی کو “وحشیانہ، غیر انسانی اور قابلِ نفرت” معاملات سے منسلک نہ کیا جائے۔پاپ اسٹار کے اعتراض کے بعد متعلقہ ویڈیو سے ان کا گانا ہٹا دیا گیا ہے۔دوسری جانب وائٹ ہاؤس کے ترجمان نے اپنے ردِعمل میں کہا ہے کہ اصل میں وحشیانہ اور غیر انسانی وہ افراد ہیں جو غیر قانونی طور پر امریکا میں داخل ہو کر بے گناہ شہریوں کو نقصان پہنچاتے ہیں۔