نیویارک: امریکی گلوکارہ آریانا گرانڈے ایک بار پھر اپنی نجی زندگی کے باعث خبروں کی زینت بن گئیں، گلوکارہ نے اپنے بوائے فرینڈ اور سابق ساتھی رکی الواریز کے ساتھ رومانوی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کرکے مداحوں کی توجہ حاصل کرلی۔
تفصیلات کے مطابق 33 سالہ آریانا گرانڈے نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر نیویارک میں گزارے گئے خوبصورت لمحات کی تصاویر شیئر کیں، جن میں وہ 35 سالہ رکی الواریز کے ساتھ خوشگوار اور رومانوی انداز میں نظر آرہی ہیں۔شیئر کی گئی تصاویر میں دونوں کے درمیان محبت اور قربت کے خوبصورت لمحات دیکھے جاسکتے ہیں۔ ایک تصویر میں آریانا گرانڈے اور رکی الواریز ایک دوسرے کی بانہوں میں دکھائی دیے، جبکہ دوسری تصویر میں گلوکارہ اپنے بوائے فرینڈ کی پیشانی پر بوسہ دیتی نظر آئیں۔آریانا کی جانب سے یہ تصاویر سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ان کے دوبارہ تعلق پر دلچسپی کا اظہار کیا جارہا ہے۔
تقریباً 10 سال بعد محبت کا نیا آغاز
دلچسپ بات یہ ہے کہ آریانا گرانڈے اور رکی الواریز اس سے قبل بھی ایک دوسرے کے ساتھ رومانوی تعلق میں رہ چکے ہیں۔ دونوں کے درمیان 2015 سے 2016 تک تعلق قائم رہا، تاہم بعد ازاں ان کی راہیں جدا ہوگئی تھیں۔تقریباً ایک دہائی بعد دونوں ایک مرتبہ پھر قریب آگئے ہیں اور ان کے درمیان محبت کا رشتہ دوبارہ قائم ہوگیا ہے۔رپورٹس کے مطابق آریانا گرانڈے نے رواں سال اگست میں سوشل میڈیا پر اپنے اور رکی الواریز کے تعلق کی تصدیق کی تھی، جس کے بعد سے دونوں کی نجی زندگی مداحوں اور شوبز میڈیا کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے۔
مداحوں کی توجہ کا مرکز بن گئیں رومانوی تصاویر
آریانا گرانڈے کی جانب سے رکی الواریز کے ساتھ تصاویر شیئر کیے جانے کو ان کے مداحوں کی جانب سے خاصی دلچسپی سے دیکھا جارہا ہے۔ سابقہ تعلق کے دوبارہ بحال ہونے کی کہانی نے بھی مداحوں کے لیے اس جوڑی کو مزید دلچسپ بنا دیا ہے۔