آریانا گرانڈے کمزور جسم کی وجہ سے تنقید کا شکار، تنقید کو "خطرناک" قرار دیا

آریانا گرانڈے کمزور جسم کی وجہ سے تنقید کا شکار، تنقید کو

امریکی گلوکارہ اور اداکارہ آریانا گرانڈے نے اپنے جسم پر تبصرہ کرنے کو "خطرناک" قرار دیتے ہوئے خواتین پر پرفیکٹ نظر آنے کے دباؤ کو غیر معمولی قرار دیا ہے۔

 آریانا نے کہا کہ وہ حالیہ دنوں میں اپنی دبلے جسم کی وجہ سے تنقید کا شکار ہوئیں جس کی وجہ سے وہ مایوس ہو گئیں۔ انہوں نے کہا کہ جب وہ 16 یا 17 سال کی تھیں تو انہوں نے ہمیشہ لوگوں کی توجہ حاصل کی، لیکن اس دوران انہیں مسلسل تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔ آریانا کا کہنا تھا کہ چاہے آپ کچھ بھی کریں، لوگ ہمیشہ کچھ نہ کچھ غلط ڈھونڈ ہی لیتے ہیں، خاص طور پر جسمانی ساخت کے حوالے سے۔آریانا نے مزید کہا کہ کسی کی جسمانی حالت یا ظاہری صورت پر تبصرہ کرنا انتہائی خوفناک اور نقصان دہ ہے۔ اس سے پہلے بھی آریانا نے ایک ویڈیو میں عوام سے درخواست کی تھی کہ وہ دوسروں کے جسم پر تبصرہ کرنے میں محتاط رہیں کیونکہ یہ نہ صرف خطرناک ہے بلکہ ایک برا رویہ بھی ہے، جس کو ختم کرنا ضروری ہے۔آریانا گرانڈے اس وقت اپنی نئی فلم "وکِڈ" میں مرکزی کردار ادا کر رہی ہیں، جس نے باکس آفس پر شاندار کامیابی حاصل کی ہے اور اسے بلاک بسٹر قرار دیا جا رہا ہے۔