لاہور(کرائم رپورٹر)ڈولفن سکواڈ کی سرچ اینڈ سویپ کارروائی، ریکارڈ یافتہ ملزم اسلحہ سمیت گرفتار کر لیا ترجمان کے مطابق سٹریٹ کرائم کی روک تھام اور کرائم ہاٹ سپاٹس پر مؤثر نگرانی کے لیے ڈولفن سکواڈ کی جانب سے سرچ اینڈ سویپ آپریشنز کا سلسلہ جاری ہے۔ شالیمار لنک روڈ کے قریب دورانِ سٹاپ اینڈ سرچ ایک مشکوک شخص کو روک کر تلاشی لی گئی اس دوران ملزم شہریار کے قبضے سے ایک پستول، گولیاں اور میگزین برآمد ہوا ابتدائی جانچ میں ملزم ریکارڈ یافتہ نکلا، جسے قانونی کارروائی کے لیے تھانہ شالیمار کے حوالے کر دیا گیا