شیراکوٹ پولیس نے ڈکیت گینگ کے دو کارندے گرفتار کرلیے

 ملزمان سے دو پستول، پانچ موبائل فون اور ہزاروں روپے نقدی برآمد
 لاہور (کرائم رپورٹر) شیراکوٹ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ڈکیت گینگ کے دو کارندوں کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق خفیہ اطلاع پر دربار گلاب شاہ، یوسف نگر کے قریب کارروائی کرتے ہوئے راجیش عرف صائم اور ہنی مسیح کو گرفتار کیا گیا، جو مبینہ طور پر واردات کی نیت سے موجود تھے۔ ملزمان کے قبضے سے دو پستول بمعہ گولیاں، پانچ موبائل فون اور ہزاروں روپے نقدی برآمد ہوئی۔ پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش کے لیے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا ہے۔ ایس پی اقبال ٹاؤن سدرہ خان کا کہنا ہے کہ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔