4وزارتوں اور ڈویڑنوں کے پارلیمانی سیکرٹری مقرر

اسلام آباد(خصوصی رپورٹ)وزیراعظم شہبازشریف نے کئی وزارتوں اور ڈویڑنوں میں پارلیمانی سیکرٹری مقرر کر دئیے۔ احکامات کے مطابق حافظ میاں محمد نعمان کو وزارت منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات کا پارلیمانی سیکرٹری مقرر کیا گیاہے۔ دانیال احمد کو اسٹیبلشمنٹ ڈویڑن کا پارلیمانی سیکرٹری بنادیا گیا اور اختر بی بی کو بورڈ آف انویسٹمنٹ کا پارلیمانی سیکرٹری مقرر کیا گیا ہے جبکہ شائستہ خان کو وزارت قومی غذائی تحفظ و تحقیق میں ذمہ داری سونپ دی گئی ۔ وزارت پارلیمانی امور نے ان تقرریوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔