کاہنہ ، حمزہ ٹا ئون اوردیگر علاقوں میں کارروائیاں ، میٹر ز، تاریں قبضہ میں لے لی گئیں
لاہور(خصوصی رپورٹ ) کاہنہ اورحمزہ ٹا ئون سب ڈویڑنز کے مختلف علاقوں میں ایس ڈی او حمزہ ٹا ئون سراج الدین کاکڑ اور ایس ڈی او کاہنہ قدرت آ نے پولیس اور لیسکو ٹیموں کے ہمراہ کارروائی کی جس کے دوران درجنوں بجلی چور رنگے ہاتھوں پکڑے گئے،کاچھا گا ئوں اورنجی ہا ئوسنگ سوسائٹی میں ڈائریکٹ سپلائی لگا کر بجلی چوری کی جا رہی تھی،لیسکو ٹیموں نے تمام کنکشنز منقطع کر کے میٹرز اور تاریں قبضے میں لے کر ملزموں کے خلاف ایف آئی آر کی درخواستیں متعلقہ تھانوں میں جمع کرا دی گئی ہیں۔ترجمان کے مطابق محکمہ کی جانب سے ملزموں کو ڈیٹیکشن بل بھی چارج کیا جائے گا۔دریں اثنا ایس ڈی او بہادر پورہ نے اپنے سٹاف کے ہمراہ شیخم،بونگا گنڈا سنگھ،بڈھا سنگھ اور بستی اسلام آباد کے علاقوں میں سرچ آپریشن کیا۔دوران آپریشن درجنوں بجلی چور پکڑے جو کہ لیسکو کی ایل ٹی لائن سے ڈائریکٹ سپلائی لگا کر بجلی چوری کر رہے تھے،ایس ڈی او بہادر پورہ نے تمام کنکشن منقطع کرائے ،میٹرز اور تاریں قبضے میں لی لیں۔تمام ملزموں کیخلاف ایف آئی آر کی درخواستیں متعلقہ تھانوں میں جمع کرا دی گئی ہیں۔محکمہ کی جانب سے ملزموں کو ڈٹیکشن بل بھی چارج کیاجائے گا۔