41 اضلاع اور 216 تحصیلیں ہوں گی،ضلع گجرات بطور ڈویڑن بحال ، ڈیرہ غازی خان کے 6،6 اضلاع
لاہور (کرائم رپورٹر)صوبائی حکومت نے انتظامی بنیاد پر پنجاب کو 10 ڈویڑنوں میں تقسیم کردیا اور گورنر نے اس حوالے سے گزٹ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق پنجاب کی نئی تقسیم سے 10 ڈویڑن، 41 اضلاع اور 216 تحصیلیں ہوں گی۔ضلع گجرات کو بطور ڈویڑن بحال کر دیا گیا ، مری اور تلہ گنگ کو باقاعدہ طور پر مکمل نئے اضلاع کا درجہ بھی مل گیا ہے، 10 ڈویڑنوں میں لاہور، راولپنڈی، گجرات، گوجرانوالہ، فیصل آباد، سرگودھا، ملتان، ساہیوال، ڈی جی خان اور بہاولپور شامل ہے۔اسی طرح لاہور کی 10 اور راولپنڈی کی 7 تحصیلیں ہوں گی، ڈیرہ غازی خان کے 6،6 اضلاع، لاہور کے چاراور نئے ڈویڑن گجرات کے چار اضلاع ہوں گے۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ تمام ریونیو ڈویڑنز کی سربراہی ایک کمشنر کریں گے جو پنجاب لینڈ ریونیو ایکٹ کے تحت حاصل اختیارات استعمال کریں گے یا حکومت کی جانب سے تفویض کی گئے مناسب اختیارات حاصل ہوں گے۔