ایکس اور وی پی این پر پابندی لگائی ہوئی ہے:پارلیمانی سیکرٹری

ریاست مخالف کارروائیوں پر86ہزار سموںکوبلاک کیاگیا :ساجد مہدی کا قومی اسمبلی میں اظہار خیال
       اسلام آباد(آئی این پی) قومی اسمبلی میں پارلیمانی سیکریٹری  ساجدمہندی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس کو بلاک کرنے کا اعتراف کر لیا۔بدھ کوقومی اسمبلی اجلاس میں سوشل میڈیا پرفیک نیوزکے پھیلائوکوروکنے سے متعلق آسیہ نازتنولی، نزہت صادق اورملک شاکربشیراعوان کے توجہ مبذول نوٹس پرپارلیمانی سیکرٹری ساجد مہدی نے کہاکہ موجودہ صورتحال کے تناظرمیں توجہ مبذول نوٹس اہمیت کاحامل ہے، فیک نیوزکے پھیلاوکوروکنے کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں، اس سے ملک کی سلامتی اوریکجہتی کوخطرات لاحق ہیں، پہلے شکایات پرکاروائی ہوتی رہی ہے، اینٹی سٹیٹ کاروائیوں پر86ہزار سم کوبلاک کیاگیاہے،غیررجسٹرڈ وی پی این اور بعض پلیٹ فارمز کوعارضی طورپربلاک بھی کیاگیاہے۔  ہم نے ایکس کے ساتھ ساتھ وی پی این پر پابندی لگائی ہوئی ہے، بین الاقوامی دنیا ہم سے بہت آگے ہے، وہاں فیک نیوز کو اتنی اہمیت ہی نہیں دی جاتی، بین الاقوامی دنیا میں تو اظہار آزادی رائے کی بھی بہت آزادی ہے۔