بیوی کو آگ لگا کر جھلسانے والا شوہر گرفتار

لاہور (کرائم رپورٹر)لاہور کے علاقے اکبری گیٹ میں بیوی کو آگ لگا کر جھلسانے والے شوہر کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔پولیس کے مطابق اکبری گیٹ میں 3روز قبل ملزم نے مبینہ طور پر 25 سالہ بیوی کو آگ لگا دی تھی جس سے وہ شدید جھلس گئی تھی۔ متاثرہ خاتون نے ہسپتال میں ہوش میں آنے پر بیان دیا ہے کہ اسے شوہر نے آگ لگائی تھی جس پر پولیس نے ملزم کو ٹریس کر کے گرفتار کر لیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کے خلاف مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے جبکہ واقعہ کے دیگر پہلوؤں کا جائزہ بھی لیا جا رہا ہے۔