لاہور(کرائم رپورٹر)فیکٹری ایریا کے علاقے میں 38سالہ شخص نے بیوی سے ناراضگی کے باعث سسرال کے گھر کے باہر مبینہ طور پرپیٹرول چھڑک کر خود سوزی کرنے کی کوشش کی واقعہ کی فوٹیج منظر عام پر آگئی بتایا گیا ہے کہ فیکٹری ایریاستارہ کالونی میں 38سالہ رزاق نے بیوی سے ناراضگی پر سسرال کے گھر کے باہر مبینہ طور پرپیٹرول چھڑک کر خود سوزی کرنے کی کوشش کی 38سالہ رزاق کو طبی امداد کے لیے جناح ہسپتال منتقل کردیا گیاسی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بیوی کی ناراضگی پر 38سالہ رزاق نے خود کو پٹرول چھڑک کر سسرال کے گھر کے باہر آگ لگائی خود کو آگ لگانے سے قبل رزاق نے موبائل اور دیگر سامان جیب سے باہر نکال کر رکھا ہوا تھا پولیس کے مطابق بندیانوالہ پل کے رہائشی رزاق کی اہلیہ ناچاقی کے باعث میکے چلی گئی،رزاق نے سسرال کے باہر مبینہ طور پر پٹرول چھڑک کر خود کو آگ لگائی پولیس نے مزید کارروائی شروع کردی